ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیرالی،مرڈیشور، منکی، ہوناور،کمٹہ اور شیرور میں عیدالاضحیٰ نماز کی ٹائمنگ

شیرالی،مرڈیشور، منکی، ہوناور،کمٹہ اور شیرور میں عیدالاضحیٰ نماز کی ٹائمنگ

Tue, 27 Jun 2023 13:45:49    S.O. News Service

بھٹکل، 28/جون (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے شیرالی  اور مرڈیشور کے ساتھ ساتھ پڑوسی علاقہ منکی، ہوناور، کمٹہ اور بیندور تعلقہ کے شیرورمیں بھی حسب سابق بارش کے پیش نظر  جامع مساجد میں عیدالاضحیٰ  کی نماز ادا کی جائے گی۔ 

بھٹکل تعلقہ کے  شیرالی  کی   رحمانیہ جامع مسجد  تٹی  ہکّل اور علی میاں جامع مسجد، علی میاں کالونی میں 8:00 بجے عیدالاضحیٰ کی نماز پڑھی جائے گی۔

مر کزی جماعت المسلمین مرڈیشورسے ملی اطلاع کے مطابق جملہ چار مساجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز پڑھی جائے گی۔یہاں کی جامع مسجدقاضی محلہ اورنیشنل کالونی میں واقع جامع مسجد نورمیں 6:30 بجے،  غوثیہ محلہ جامع مسجد  اور مسجد حسین میں 6:45 بجے نماز پڑھی جائے گی۔

منکی سے ملی اطلاع کے مطابق جامع مسجد نوائط محلہ میں 6:45 بجے، ماون کٹہ، بازار روڈ پر واقع عثمان بن عفان جامع مسجد میں 7:00بجے اور ساحلی سمندر کے قریب واقع ناخدا محلہ جامع مسجد میں 7:30 بجے، اسی طرح ہوناور روشن محلہ جامع مسجد میں  7:30 بجے اور جامع مسجد خضر ٹونکا کا سرکوڈ ہوناور میں آٹھ 8:00 بجے عیدالاضحیٰ  کی نماز عید  ادا کی جائے گی۔

کمٹہ سے ملی اطلاع کے مطابق وہاں ونلّی جامع مسجد میں  7:30بجے،  فاروقی جامع مسجد میں صبح 7:45 بجے، جامع مسجد کمٹہ بازار اور مدینہ مسجد میں ٹھیک 8:00 بجےعیدالاضحیٰ کی نماز  ادا کی جائے گی۔

بیندور تعلقہ کے شرور سے ملی اطلاع کے مطابق 6 جماعتوں کی 6 مختلف مساجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جائے گی۔  ٹائمنگ کچھ اس طرح ہے: 

جامع مسجد بلال،غوثیہ محلہ، جامع مسجد عبداللہ طلائی شیرور مارکیٹ، جامع مسجدخدیجۃ الکبریٰ، آرمے اور جامع مسجد فیض کیسرکوڈی میں  7:30 بجے جبکہ جامع مسجد الھاشمی، ناخدا محلہ اور جامع مسجد فاطمہ محمد سعید، کیسرکوڈی میں 7:45 بجے عیدالاضحیٰ کی نماز  ادا کی جائے گی۔

 یاد رہے کہ بھٹکل بڑی جامع مسجد، بھٹکل خلیفہ  جامع مسجد، نوائط کالونی تنظیم جمعہ مسجد، مخدومیہ جمعہ مسجد،  اور بلال جمعہ مسجد  موگلی ہونڈا میں عید  07:00 بجے  جبکہ  مدینہ کالونی مدینہ  جمعہ مسجد ، بس اسٹائنڈ کے قریب واقع نور جمعہ مسجد، مسجد ابوذر گلمی، مسجد حمزہ جالی، مسجد بدریہ، بدریہ کالونی ، مسجد احمد سعید، ہورلی سال اور مسجد امام بخاری، سلمان آبادمیں 07:15 بجے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی جائے گا۔


Share: